اَمور و فرائض

طے کردہ کاروباری ضوابط کے مطابق ادارے کے فرائض کی فہرست درج ذیل ہے:

  • لاہور اور ملتان میں الیکٹرک انسپیکٹرز کے امور کی نگرانی اور انتظامی کنٹرول۔ تمام تکنیکی معاملات بشمول الیکٹرک انسپیکٹرز کے دفاتر سے متعلقہ کورٹ کیسز
  • برقی توانائی  کی پیداوار، ترسیل، تقسیم اور استعمال سے متعلق حادثات
  • برقی آلات، مشینری اور تنصیبات کے ضمن میں تصریحات کے معیارات کا تعین
  • بجلی کی تقسیم اور ایریا اور  الیکٹریسٹی بورڈ سے متعلقہ معاملات
  • بجلی سپلائی کے لائسنسوں کی ضمانت اور لوڈ کی تصدیق کا حصول، منسوخی اور  ترمیم
  • الیکٹریکل کنٹریکٹر لائسنسوں، سپروائزر اہلیت سرٹیفیکیٹس کی  کنٹرولنگ اور فراہمی اور لائسنسنگ بورڈ لاہور و ملتان سے متعلقہ دیگر معاملات کا انضباط (regulation)
  • دیہی علاقے کو بجلی کی فراہمی بشمول دیہات کے انتخاب کے لئے معیار  کی تشکیل ووضع سے متعلقہ امور
  • ٹیوب ویلوں کو بجلی کی فراہمی سے متعلق معاملات
  • درج ذیل محکمہ جات سے متعلق معاملات:
    • پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ
    • پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی
    • قائد اعظم سولر پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹیڈ
    • قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹید
    • پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی
    • قائداعظم ونڈ پاور کمپنی
    • پنجاب کول پاور کمپنی
    • پنجاب ری نیوایبل انرجی کمپنی لمیٹیڈ
  • آئین کے آرٹیکل 157 ،158 اور 161 کے تحت تمام متعلقہ صوبائی پالیسی کی تشکیل اور اس سے متعلقہ معاملات
  • توانائی کے ہائیڈل، تھرمل اور قابل تجدید ذرائع کے ذریعے توانائی کی پیداوار میں اضافہ
  •  پنجاب میں بجلی کے ٹیرف کی نگرانی
  • واپڈا کے ہائیڈل پاور سٹیشنز یا پنجاب میں واقع دیگر سرکاری/نجی سیکٹر کی ایجنسی سے متعلقہ یا ذیلی امور
  • پنجاب میں تیل اور گیس کی دریافت کے لئے لائسنس کے اجراء کے ضمن میں وفاقی حکومت سے ہم آہنگی اور  ذخائر کی دریافت کے منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں اور تنظیموں کے ساتھ معاونت
  • توانائی کا تحفظ
  • توانائی کی خرید اور بجلی کے استعمال کی بنیاد پر مارکیٹ کی تقسیم
  • آف گرڈ ڈسٹری بیوٹڈ توانائی کی پیداوار
  • بجلی کے آلات کی ریگولیشن، بلڈنگ کوڈز، اربن ڈیزائن اور دیگر طریقہ ہائے کار کی بدولت توانائی کے موئثر استعمال کا فروغ
  •  توانائی کی جدت
  • توانائی کی پیداوار، تحفظ ، موئثریت اور آڈٹ کے لئے سرکاری و نجی شراکت
  • توانائی کے نرخوں پر وفاقی حکومت سے ہم آہنگی و مفاہمت
  • نئی ہائوسنگ سوسائیٹیز کے لئے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی منظوری
  • صوبہ پنجاب کے لئے پاور پالیسی کی تشکیل
  • نجی سیکٹر کی ملکی اور غیر ملکی  کمپنیوں کو توانائی کے منصوبہ جات کی تفویض
  • توانائی کے منصوبہ جات، بجٹ، کھاتوں اور آڈٹ کے معاملات میں تیز تر سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ریگولیٹری لائحہ عمل پر نظر ثانی اوراس کی اپڈیشن
  • سٹورز اور محکمے کے لئے کیپیٹل گڈز کی خرید
  • ملازمت سے متعلق معاملات ماسوائے ان کے جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو سونپے گئے ہوں
  • مذکورہ بالا معاملات سے متعلق اور ان کے ذیلی امور