معلومات تک رسائی کا حق

معلومات تک رسائی کا حق کیا ہے؟

آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت قانون کے ذریعے عائد کردہ مناسب پابندیوں اور ضوابط کے تابع ہر شہری کو عوامی اہمیت کی حامل تمام معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہو گا۔ شہری حکومت کے علاوہ ایسے نجی ادارے کی معلومات تک رسائی کا بھی حق رکھتا جسے حکومت کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہو۔ معلومات کا حق اس اصول پر استوار  ہےکہ شہری جو کہ ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں عوامی معلومات کی ملکیت کا حق رکھتے ہیں۔ معلومات تک رسائی کا حق شفافیت، احتساب، بددیانی کے خاتمے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کو ممکن بناتا ہے۔

معلومات تک رسائی کا حق آپ کیلئے کیسے مددگار ثابت ہوتا ہے؟

معلومات تک رسائی کے حق کی بدولت شہری عوامی نمائندوں کا احتساب کرتے ہیں، ان کی کارکردگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں، معلومات تک رسائی کے حق سے حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر سروے کرتے ہیں اور سرکاری اداروں میں موجود خلاء اور کجیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

محکمہ برائے توانائی معلومات تک رسائی کیسے ممکن بناتا ہے؟

محکمہ برائے توانائی پنجاب یہ سمجھتا ہے کہ سرکاری دفاتر/ملازمین کا احتساب شہریوں کا قانونی و اخلاقی حق ہے۔ لہذا اس وجہ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے آر ٹی آئی کمیشن کی تمام تر کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ای پی اے پنجاب نے آر ٹی آئی کمیشن کے اشتراک سے درج ذیل اقدامات اٹھائے ہیں۔

  • چیف انفارمیشن کمیشن کی ہدایت پراز خود افشاء معلومات کرنا      تفصیل دیکھئے
  • محکمہ برائے توانائی، پنجاب کے دو افسران کی بطور  بپلک انفارمیشن آفیسر تقرری (PIO)    رابطہ معلومات

محکمہ ماحولیات میں آر ٹی آئی سے متعلقہ شکایات کا طریقہ کار کیا ہے؟

معزز شہری اپنی مکمل دستاویزات  PT&RTIA اور 2013ء کے رول  10 (2) کے تحت اور PIO کے فرائض کے  رول  5(4)کے تحت لف کریں تا کہ درخواست پر قوانین کے مطابق عمل درآمد کیا جا سکے ۔ درخواست کے ساتھ درج ذیل  دستاوایزات کا ہونا لازمی ہے:

  • نقل شناختی کارڈ
  • موبائل نمبر
  • ای میل ایڈریس
  • خط کا پتہ

 مزید برآں آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ  معلومات کے حصول کی درخواست صرف ایک سال کے لئےرول (C) 10 کے تحت کر سکتے ہیں۔
عوام کو آر ٹی آئی کمیشن پنجاب کی ویب سائٹ وزٹ کرنے اور کمیشن کو براہ راست آن لائن درخواست جمع کرانے کے لئے فارم پر کرنے کی ہدایت بھی کی جاتی ہے۔