پیش عملی انکشاف

سرکاری ادارہ پنجاب انفارمیشن کمیشن کی ہدایت پر درج ذیل درج ذیل پیش عملی معلومات کا انکشاف کرے گا:

  • سرکاری ادارے کی تفصیل، دائرہ کار اور فرائض کی معلومات:

  • اس کے افسران اور ملازمین کے اختیارات اور فرائض:

    • محکمہء توانائی رولز آف بزنس ، 2011 کے تحت فرائض کی انجام دہی کیلئے مختلف سیکشنز رکھتا ہے

  • فرائض کی انجام دہی کیلئے سرکاری ادارے کے طے کردہ اصول اور معیار:

    • محکمہء توانائی رولز آف بزنس، 2011 کے تحت فرائض کی انجام دہی کیلئے مختلف سیکشنز رکھتا ہے

  • فرائض کی انجام دہی کیلئے سرکاری ادارے کے تحت ایکٹس، آرڈنینسز، رولز، ریگولیشنز، نوٹیفکیشنز، سرکیولرز اور دیگر قانونی ضوابط  جو ادارہ  اپنےفرائض کی انجام دہی کے لئے لاگو، جاری یا بروئے کار لا رہا ہو:

  • ادارے کے پاس موجود معلومات کی فہرستوں کی اسٹیٹمنٹ:

  • آئین کے مطابق، ای ڈی کے کردار کی وضاحت کی گئی ہے تاہم یہ بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم، توانائی کے تحفظ اور تیل اور گیس کے شعبے تک محدود نہیں ہے۔ ان تمام افعال کو انجام دینے کے لیے، محکمہء توانائی کے پاس مختلف فیلڈ فارمیشنز اور ادارے ہیں جو محکمے کی طرف سے مقرر کردہ درج ذیل معیارات کے مطابق کام کرتے ہیں:
    •  پرائیویٹ سیکٹر کو سرمایہ کاری کی سہولت پی پی ڈی بی میں فراہم کی گئی ہے

    • PEECA  توانائی کی کارکردگی اور تحفظ کے معاملات نپٹاتا ہے

    • تیل اور گیس کا شعبہ PEHCL کو سونپا گیا ہے

    • ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے معاملات پنجاب گرڈ کمپنی (تشکیل کے مراحل میں ہے) کے تحت ہیں

    • دیگر امور و فرائض چیف انجینئر آفس، پی ایم یو اینڈ ری کنسیلی ایشن سیل ان کی نوعیت کے لحاظ سے انجام دیتے ہیں

  • فیصلہ سازی کے مراحل (پراسس) اور عوام کو ان فیصلوں پر اپنا رد عمل یا مشورہ دینے کے مواقع کی فراہمی کا بیان:

    • محکمے میں تمام فیصلے حکومت پنجاب کے مروجہ اصولوں/پالیسیوں کے مطابق کیے جاتے ہیں۔ اگرچہ محکمہ توانائی توانائی کے شعبے کے منصوبوں کے ساتھ کام کر رہا ہے تاہم پبلک سیکٹر، فورم یا کسی فرد کی طرف سے کسی بھی قابل قدر رائے/مشورے کو سراہا جائے گا
  • ای پی اے پنجاب کے افسران و ملازمین کی ڈائریکٹری بمع ان کے متعلقہ اجرت، فوائد و مراعات:

  • سرکاری ادارے کا بجٹ بشمول مجوزہ و حقیقی اخراجات:

  • سبسڈی فراہم کرنے کی صورت میں سبسڈی کی رقم اور بینیفشریز کے ناموں کی تفصیل:

    • محکمہء توانائی، پنجاب پر قابل اطلاق نہیں
  • سرکاری ادارے کی طرف سے رعایات، پرمٹس اور منظوریوں کے وصول کنند گان کی تفصیلات:

    • محکمہء توانائی، پنجاب پر قابل اطلاق نہیں
  • سرکاری ادارے کے پاس موجود معلومات کے حصول کیلئے میسر سہولیات:

    • کوئی بھی شہری پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) سے رابطہ کر سکتا ہے اور بذریعہ فون، فیکس، ای میل یا خظ معلومات کی فراہمی کیلئے درخواست کر سکتا ہے۔ رابطہ تفصیالات اس لنک پر دستیاب ہیں: رابطہ تفصیلات
  • سرکاری ادارے کے پبلک انفارمیشن افسر کا نام، عہدہ اور دیگر تفصیلات:

    • محکمہء توانائی پنجاب نے دو افسران کو بطور پبلک انفارمیشن آفیسرز (پی آئی اوز) تعینات کی ہے، تفصیللات دئیے گئے لنک پر دستیاب ہیں: رابطہ تفصیلات
  • ​دیگر معلومات جو حکومت سرکاری گزٹ میں شائع کر سکتی ہے:

    • تمام معلومات محکمہء توانائی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں