قابلِ تجدید

مواقع برائے سرمایہ کاری (سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ)

پاکستان کا انڈیکیٹیو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان (IGCEP)  پنجاب سمیت سال 2023ء تک تقریباً 400 میگاواٹ صلاحیت کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور سال 2030ء تک پنجاب میں سشمسی توانائی کے لئے مختص 7000 میگاواٹ کے لئے بلاک ایلوکیشن نشاندہی کرتا ہے۔ نیز حکومت پنجاب کی طرف سے تقریباً 44.5 میگاواٹ کی صلاحیت پر مبنی گرڈ سولر پاور کے منصوبوں  پر عمل درآمد جاری ہے۔ مزید یہ کہ نیپرا نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کے تحت مارچ 2022ء تک 400 میگاواٹ گھریلو لوڈ شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا اور 3000 سے زائد نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں زیر عمل ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2021ء میں 2,380 میگاواٹ کی صلاحیت کے سولر پی وی پینل درآمد کیے گئے جن کی درآمدی لاگت 95  بلین پاکستانی روپے ہے (ذریعہ: AEDB، FBR)۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرمایہ کاری کے لیے تیار (سولر اور پن بجلی)

سرمایہ کاری کے لیے تیار (فضلے سے توانائی)

پنجاب میں قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے مواقع